ہمارے پاس 5,000 روسی میزائل ہیں: وینیزویلا کا امریکی فوجی اقدام پر خبردار
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس 5,000 روسی ساختہ Igla-S مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز موجود ہیں۔ یہ بیان امریکہ کی کیریبین میں فوجی تعیناتی—جس میں اسٹیلتھ طیارے اور نیوی کے جہاز شامل ہیں—کے فوری ردعمل کے طور پر سامنے آیا، جسے کاراکاس نے صدر مادورو کو ہٹانے کی تیاری کا “ڈریس ریہرسل” قرار دیا۔ صدر مادورو نے فوجی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیویژن پر ہونے والی تقریب میں کہا اہم فضائی دفاعی مقامات پر کم از کم 5,000 میزائل موجود ہیں تاکہ امن یقینی بنایا جا سکے۔” امریکی وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ ان کی موجودگی صرف منشیات کے خلاف آپریشنز کے لیے ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر وینیزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے کئی جہاز تباہ کیے ہیں۔