امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو “عظیم ملک کا عظیم رہنما” قرار دے دیا

Trump Trump

امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو “عظیم ملک کا عظیم رہنما” قرار دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے آغاز میں کہا کہ اپنے پرانے دوست سے دوبارہ مل کر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے انتہائی قابل اور محترم صدر کے ساتھ کچھ اہم موضوعات پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے ہم پہلے ہی کئی معاملات پر اتفاق رائے حاصل کر چکے ہیں، اور اب ہم مزید شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات کریں گے۔ انہوں نے صدر شی کو “ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اور خوشگوار تعلقات استوار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے”۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو عالمی مبصرین چین اور امریکہ کے تعلقات میں نرم گرم تعلقات کے نئے مرحلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔