پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی نائب وزیرِ خارجہ کو اسنادِ تقرری پیش کردیں

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی نائب وزیرِ خارجہ کو اسنادِ تقرری پیش کردیں

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنے سفارتی فرائض سنبھالتے ہوئے روسی فیڈریشن کے نائب وزیرِ خارجہ آندرے رودینکو (Andrey Rudenko) کو اپنی اسنادِ تقرری (Copies of Credentials) پیش کر دیں۔ یہ ملاقات ماسکو میں روسی وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوئی جہاں دونوں اعلیٰ شخصیات نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، اور علاقائی و عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورِ سفارت میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور ثقافتی روابط میں مزید وسعت آئے گی۔

Faisal Niaz Tirmizi

Advertisement

روسی نائب وزیرِ خارجہ آندرے رودینکو نے پاکستان کے نئے سفیر کو خوش آمدید کہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔