بیلجیم، اٹلی اور فرانس روسی اثاثے کیف کو منتقل کرنے کے خلاف — اطالوی اخبار

Russian ruble Russian ruble

بیلجیم، اٹلی اور فرانس روسی اثاثے کیف کو منتقل کرنے کے خلاف — اطالوی اخبار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اطالوی اخبار کوریئرے ڈیلا سیرا کے مطابق بیلجیم، اٹلی اور فرانس روس کے منجمد شدہ اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو یوکرین کو بطور تاوان قرض دینے کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق پیرس اور روم کو اس بات کی تشویش ہے کہ اگر روسی اثاثوں کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا گیا تو اُن پر مالی ذمے داریاں عائد ہو سکتی ہیں۔ 23 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روسی اثاثوں کو یوکرین کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

بیلجیم کے وزیرِاعظم بارت دے ویور نے مطالبہ کیا کہ تمام یورپی ممالک اُن کی ملک کی مالیاتی خطرات میں برابر کے شریک ہوں، کیونکہ بیلجیم کے پاس روس کے 210 ارب یورو کے منجمد خودمختار اثاثے موجود ہیں جنہیں یورپی کمیشن یوکرین کی امداد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر ایسا اقدام کیا گیا تو روس جوابی کارروائی کے طور پر اپنے ملک اور دوست ریاستوں میں مغربی اثاثے ضبط کر سکتا ہے۔

Advertisement