لاہور میں سبزیوں کی من مانی قیمتیں، سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اُڑا دی گئی

Vegetable Vegetable

لاہور میں سبزیوں کی من مانی قیمتیں، سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اُڑا دی گئی

لاہور (صداۓ روس)
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سبزی مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، جہاں دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیاز کا سرکاری ریٹ 155 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 160 سے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر سرکاری ریٹ 100 روپے کے بجائے 120 سے 130 روپے، آلو 60 کے بجائے 80 سے 100 روپے، جبکہ ادرک 525 کے بجائے 550 سے 600 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ اسی طرح لہسن 410 کے بجائے 450 روپے فی کلو، سبز مرچ 95 کے بجائے 120 روپے، اور مٹر 300 کے بجائے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ہر مارکیٹ میں قیمتیں مختلف ہیں اور کہیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے ہی سبزیاں مہنگے داموں ملتی ہیں، اسی وجہ سے وہ سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کر سکتے۔

Advertisement