صدر پوتن سے قازق صدر توقایف کی کریملن میں ملاقات

Putin Putin

صدر پوتن سے قازق صدر توقایف کی کریملن میں ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر صدر پوتن نے کریملن میں اپنے دورۂ روس پر موجود قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کا خیرمقدم کیا ہے۔ توقایف کا یہ سرکاری دورہ 11 اور 12 نومبر کو جاری رہے گا۔ دونوں رہنما روسی۔قازق تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کی بنیاد پر مزید مضبوط بنانے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ سیاسی، تجارتی، معاشی، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔ روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق یہ بھی امکان ہے کہ صدر پوتن کل کی ملاقات میں صدر توقایف کو یوکرین میں میدانِ جنگ کی صورتحال اور امن عمل کے امکانات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسکو چاہے گا کہ اگر صدر توقایف مناسب سمجھیں تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اپنی گفتگو کے نتائج سے روس کو آگاہ کریں۔ آج دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جبکہ دورے کا باضابطہ حصہ بدھ کو ہوگا۔ سرکاری مذاکرات کے ساتھ ساتھ پوتن اور توقایف 21ویں روس۔قازق بین الریاستی تعاون فورم کے مرکزی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کریں گے۔