اسلام آباد میں “ازبکستان: تھرڈ رینیسانس کانسپٹ آف فیوچر” کی تقریب رونمائی
اسلام آباد (صداۓ روس)
ڈیلی اتحاد میڈیا گروپ نے 16 اکتوبر کو اسلام آباد کے ہوٹل میریٹ میں محمد عباس خان کی تصنیف کردہ کتاب ”ازبکستان، تھرڈ ریناسنس کانسیپٹ آف فیچر“ کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی۔ یہ تقریب سینٹر فار ریجنل کنیکٹیویٹی ود شیئرڈ فیچر (سی آر سی ایس ایف)، ڈیلی اتحاد میڈیا گروپ اور اسلام آباد میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمانِ خصوصی کی۔ اعزازی مہمانوں میں صدرِ پاکستان کے میڈیا ایڈوائزر و ترجمان مرتضیٰ سولنگی، وزیراعظم کے سیاسی امور پر سپیشل اسسٹنٹ طلحہٰ برکی، ڈین آف ڈپلومیٹک کورپس اور ترکمانستان کے سفیر عزت مآب اتا جان مولاموف اور ازبکستان کے سفیر عزت مآب علی شیر تختیيف شامل تھے۔
ممتاز مقررین میں عطا اللہ تارڑ، مرتضیٰ سولنگی، ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیيف، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ظفر بختاوری، سیاستدان و تعلیم دان عاصف لقمان قاضی، ڈین آف ڈپلومیٹک کورپس ترکمانستان کے سفیر اتا جان مولاموف اور پاکستان اکنامک نیٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر معیز فاروق شامل تھے۔ تقریب کی نظامت ما ریج فاروق اور ریما شوکت نے کی۔ تقریب میں قازقستان، آذربائیجان، تاجکستان، تھائی لینڈ، کرغیزستان کے سفیروں، روس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، اسلام آباد کی کاروباری برادری کے اراکین، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر، نامور اسکالرز اور میڈیا کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں مصنف کی کاوشوں کو سراہا گیا اور پاکستان۔ازبکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے ڈیلی اتحاد میڈیا گروپ کی جانب سے ازبکستان کے سفیر عزت مآب علیشر تختیيف کو شیلڈ پیش کی۔ اس کے علاوہ ڈیلی اتحاد میڈیا گروپ کے ایڈیٹر ان چیف، سی پی این ای کے نائب صدر اور کتاب کے پبلشر طاہر فاروق نے وفاقی وزیر کو کتاب کی کاپی پیش کی۔
ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت میرضیائیو کی دور اندیش قیادت اور پاکستان میں ازبک سفارت خانے کے پاکستان۔ازبک دوستی و تعاون کو فروغ دینے کے مسلسل کردار پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔