پاکستان میں سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر غور

Shahbaz Sharif Shahbaz Sharif

پاکستان میں سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے پر غور

اسلام آباد (صداۓ روس)
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں موجود سکھ مذہبی مقامات اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ ہم پاکستان آنے والی سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے گی۔ وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی ترقی و خوشحالی اور اس کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مذہبی سیاحت، برادری کے تحفظ اور سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement