ٹرمپ کا امن منصوبہ یوکرین کو بچانے کے لیے ہے، روسی ایلچی

Kirill Dmitriev Kirill Dmitriev

ٹرمپ کا امن منصوبہ یوکرین کو بچانے کے لیے ہے، روسی ایلچی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سی ای او کیریل دمترییف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ دراصل یوکرین کو مزید زمین اور انسانی جانوں کے نقصان سے بچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں، جو انہوں نے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا، دمترییف نے کہا کہ “جنگ پسند عناصر کی پروپیگنڈا” کی وجہ سے بہت سے لوگ یہ نہیں دیکھ پا رہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ یوکرین کے تحفظ کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے کے مخالفین “لامتناہی جنگ سے فائدہ اٹھاتے ہیں” اور اپنی ذاتی خواہشات کے حصول میں مصروف ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ “سنہرا ٹوائلٹ پانے کی امید رکھتے ہیں۔”

Advertisement

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 21 نومبر کو سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ امریکہ کا 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کی بنیاد بن سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسودہ تاحال ماسکو کے ساتھ تفصیل سے شیئر نہیں کیا گیا۔ پوتن نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ابھی تک یوکرین کی رضامندی حاصل نہیں کی۔ صدر پوتن کے بقول، “یوکرین اس منصوبے کے خلاف ہے۔”