امریکہ کا وینیزویلا میں خفیہ کارروائیاں شروع کرنے کا ارادہ ، رائٹرز

F-18 Super Hornet F-18 Super Hornet

امریکہ کا وینیزویلا میں خفیہ کارروائیاں شروع کرنے کا ارادہ ، رائٹرز

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، امریکہ وینیزویلا میں صدر نکولس مادورو کی حکومت کو گرانے کے لیے دباؤ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہا ہے، جس میں خفیہ کارروائیوں کا استعمال بھی شامل ہوگا۔ امریکی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، واشنگٹن کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن کا مقصد وینیزویلا کی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کب کیا اور ان کا دائرہ کار کیا ہوگا، تاہم خبر کے مطابق یہ کارروائیاں آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکہ وینیزویلا کی حکمران جماعت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسی راستے کا انتخاب کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ کارروائیاں وینیزویلا کے خلاف نئی پابندیوں اور اقدامات کا پہلا مرحلہ ہوں گی، جن میں مادورو حکومت کو گرانے کی کوشش بھی شامل سمجھی جا رہی ہے۔

Advertisement