رستوف میں ساتواں بین الاقوامی امن و ہم آہنگی فورم — مذہبی، تعلیمی اور بین الاقوامی نمائندوں کی شرکت

رستوف میں ساتواں بین الاقوامی امن و ہم آہنگی فورم — مذہبی، تعلیمی اور بین الاقوامی نمائندوں کی شرکت

رستوف آن ڈان (اشتیاق ہمدانی)
رستوف اسٹیٹ یونیورسٹی آف ریلوے ٹرانسپورٹ میں ساتواں بین الاقوامی محبِ وطن فورم ’’روسی ریاست کی تاریخی یادداشت میں نسلوں کا امن‘‘ شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں روس، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
ڈان میٹروپولیا کے سربراہ میٹروپولیٹن مرکوری کی ہدایت پر روسی آرتھوڈوکس چرچ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ و میڈیا کے سربراہ پروتویریئی دانیئل عزیزوف نے بھی فورم میں بھرپور شرکت کی۔ فورم کے خصوصی مہمانوں میں روسی وزارتِ خارجہ کے نئے خطرات و چیلنجز کے شعبے کے دوسرے سیکریٹری اور کونسل آف ینگ ڈپلومیٹس کے نائب چیئرمین یاروسلاو کازانسکی، نائب میئر رستوف برائے سماجی امور وکٹوریہ چرنیشووا, ریکٹر آر ایس یو پی ایس ولادیمیر ویریسکون, اور خطے کی متعدد سرکاری و سماجی تنظیموں کے رہنما شامل تھے۔

فورم میں روس کے ساتھ ساتھ بیلاروس، جرمنی، انڈیا، قازقستان، آرمینیا، بوسنیا، ارجنٹینا، بنگلہ دیش، مالدووا، ابخازیا سمیت کئی ممالک کے وفود شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ آذربائیجان، گبون، گنی بساؤ، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور جمیکا کے غیر ملکی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کی مجموعی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، جس نے اسے جنوبی روس کے اہم ترین فلیگ شپ فورمز میں سے ایک بنا دیا۔ فورم کا بنیادی ہدف یہ تھا کہ نوجوانوں، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے۔ تاریخی یادداشت، امن، ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی تعاون پر جامع مکالمہ کیا جائے۔ نئی نسل کو بین الاقوامی سفارت کاری، ثقافتی ورثے اور امن کے فروغ میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ مختلف تھیمٹک سیشنز میں شرکت کرنے والے ماہرین نے تاریخ، تعلیم، ثقافت، میڈیا، پیٹریاٹک سرگرمیوں، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی سیکیورٹی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

اس دوران افتتاحی اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے نوجوانوں کی اہمیت، تاریخی حقائق کے تحفظ اور امن کے فروغ میں روس کے کردار کو اجاگر کیا۔بپروتویریئی دانیئل عزیزوف نے فورم کے منتظمین، ریکٹر ولادیمیر ویریسکون اور ’’ڈورگی سلاوی — ناشا استوریہ‘‘ تنظیم کی سربراہ آسا کومپانیئٹس کو میٹروپولیٹن مرکوری کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ آغاز کے اختتام پر مقررین نے زور دیا کہ امن، تاریخی شعور اور بین الاقوامی ہم آہنگی نسلوں کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے”۔ یہ فورم گزشتہ برسوں میں 20 ہزار سے زائد شرکاء کی میزبانی کر چکا ہے. جنوبی روس کے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں شامل ہو چکا ہے. تاریخی ورثے، امن اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. اس سال کا ساتواں فورم (20–24 نومبر 2025) عالمی سیکیورٹی، ثقافتی ورثے کے تحفظ، بین المذاہب مکالمے، انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور انسانی تعاون کے فروغ پر مرکوز ہے۔