پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

Plane Plane

پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت جاری کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اجازت ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک کے لیے دی گئی ہے۔ بنگلادیشی قومی ایئر لائن کو پاکستان کی فضائی حدود میں طے شدہ روٹس کے مطابق پروازیں آپریٹ کرنا ہوں گی۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین اور پاکستان کے طے کردہ ضابطوں کے تحت ہوں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ رواں ماہ کے دوران بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر آمد و رفت میں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق براہ راست پروازوں کی بحالی خطے میں فضائی رابطوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔