امریکی حملے کے بعد وینزویلا میں کم از کم چالیس افراد ہلاک

Venezuela Venezuela

امریکی حملے کے بعد وینزویلا میں کم از کم چالیس افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی حملے کے نتیجے میں وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک اعلیٰ وینزویلا حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتیں ہفتے کے روز ہونے والی امریکی فوجی کارروائی کے بعد سامنے آئیں۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل پنٹو نے تین جنوری کو کہا کہ امریکا نے کاراکاس میں شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے امریکی کارروائی کو کھلی فوجی جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ ان کے مطابق حملوں کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے اور متعدد ممالک و اداروں کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔