گزشتہ برس میں روسی ارب پتیوں کی دولت میں 23.8 ارب ڈالر کا اضافہ

Moscow Moscow

گزشتہ برس میں روسی ارب پتیوں کی دولت میں 23.8 ارب ڈالر کا اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دو ہزار پچیس کے دوران روس کے امیر ترین کاروباری افراد کی مجموعی دولت میں تقریباً تیئیس اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس فہرست میں شامل روسی ارب پتیوں کی دولت میں نمایاں بڑھوتری عالمی معاشی دباؤ کے باوجود دیکھی گئی ہے۔ روس کی سب سے بڑی آئرن اور کمپنی میٹالو انویسٹ کے حصص دار علیشیر عثمانوف کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جنہوں نے دو ہزار پچیس کے دوران چھ اعشاریہ صفر چار ارب ڈالر کمائے۔ اس اضافے کے بعد ان کی مجموعی دولت انیس اعشاریہ تین ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یورال مائننگ اینڈ میٹلرجیکل کمپنی کے بانی اسکندر محمودوف کی دولت میں چار اعشاریہ پچھتر ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت سات اعشاریہ اٹھاسی ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

ٹیلیگرام کے بانی پاویل دوروف نے دو ہزار پچیس میں تین اعشاریہ اڑتیس ارب ڈالر کمائے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت چودہ اعشاریہ چار ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

Advertisement

روس کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیلر اور مارکیٹ پلیس وائلڈ بیریز کی بانی تاتیانا کِم کی دولت میں بھی اضافہ ہوا، جو پانچ سو پندرہ ملین ڈالر بڑھ کر سات اعشاریہ نواسی ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلومبرگ نیوز ایجنسی مارچ دو ہزار بارہ سے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس جاری کر رہی ہے، جس میں دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی دولت سے متعلق معلومات شامل کی جاتی ہیں۔