روس کی وینزویلا سے یکجہتی اوراسٹریٹیجک تعاون کی پیشکش

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور وینزویلا کی بولیوارین جمہوریت کی ایگزیکٹو نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز گومیز کے درمیان 3 جنوری کو ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

سرگئی لاوروف نے مسلح جارحیت کے سامنے وینزویلا کے عوام کے ساتھ روس کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔ روس بولیوارین حکومت کے اس راستے کی حمایت جاری رکھے گا جو ملک کے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ پر مبنی ہے۔ دونوں فریقین نے مزید کشیدگی کو روکنے اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

Advertisement

گفتگو کے دوران روس اور وینزویلا کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔