کم جونگ اُن کا صدر پوتن کو خط، روس–شمالی کوریا تعاون جاری رکھنے کا عزم

Kim Jong Un Kim Jong Un

کم جونگ اُن کا صدر پوتن کو خط، روس–شمالی کوریا تعاون جاری رکھنے کا عزم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ارسال کردہ جوابی خط میں روس اور شمالی کوریا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اطلاع شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے نے دی۔ کے سی این اے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا اور روسی فیڈریشن کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے جذبے، دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات اور دونوں اقوام کی خواہشات و ارادوں کے مطابق قریبی تعاون مختلف شعبوں میں برقرار رہے گا۔ کم جونگ اُن نے روسی صدر کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت قیمتی قرار دیتے ہوئے صدر پوتن کی پالیسیوں کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر پوتن کے تمام فیصلوں اور اقدامات کا احترام کرتے ہیں اور ہر حال میں روس کے ساتھ کھڑے رہیں گے، یہ انتخاب غیر متبدل ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔