امریکی وزیر صحت حیران: ٹرمپ فاسٹ فوڈ والی خوراک کے باوجود زندہ کیسے ہیں؟

Trump Trump

امریکی وزیر صحت حیران: ٹرمپ فاسٹ فوڈ والی خوراک کے باوجود زندہ کیسے ہیں؟

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مشہور فاسٹ فوڈ اور سوڈا والی خوراک کے باوجود زندہ کیسے ہیں، جبکہ صدر خود کو “مکمل صحت مند” قرار دیتے ہیں۔ کینیڈی نے یہ بیان کیٹی ملر پوڈکاسٹ پر دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انتظامیہ میں کس کی خوراک کی عادات سب سے “غیر معمولی” ہیں تو انہوں نے فوراً جواب دیا: “صدر۔” انہوں نے کہا صدر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ واقعی بری خوراک کھاتے ہیں، جیسے مکڈونلڈز، کینڈی اور ڈائیٹ کوک۔” کینیڈی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی “جسمانی ساخت ایک دیوتا کی سی ہے۔ مجھے نہیں پتہ وہ زندہ کیسے ہیں، مگر ہیں۔ آپ کو لگتا ہے کہ وہ دن بھر خود کو زہر دے رہے ہیں اور پھر بھی نہیں سمجھ آتا کہ وہ کیسے چل پھر رہے ہیں، بلکہ ہم سب سے زیادہ توانائی والا شخص ہیں جو ہم نے کبھی دیکھا،” کینیڈی نے کہا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ٹرمپ سفر کے دوران جنک فوڈ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ “اس پر بھروسہ کرتے ہیں اور سفر میں بیمار نہیں ہونا چاہتے۔

ٹرمپ کی خوراک پر تنقید کے باوجود کینیڈی نے صدر کی جسمانی حالت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ “ناقابل یقین صحت” میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹرز فار میڈیکیئر اینڈ میڈیکیڈ سروسز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مہمت اوز نے پایا کہ صدر کی ٹیسٹوسٹیرون لیول 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں سب سے زیادہ ہے جو انہوں نے کبھی دیکھی۔
وزیر صحت کا یہ بیان 79 سالہ صدر کی صحت پر جاری عوامی بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں دی وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ وہ دل کی حفاظت کے لیے روزانہ 325 ملی گرام ایسپرین لیتے ہیں جو عام تجویز کردہ 81 ملی گرام سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا: “وہ کہتے ہیں ایسپرین خون پتلا کرتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ گاڑھا خون میرے دل میں بہے۔ ٹرمپ نے صحت کے خدشات کو بارہا مسترد کیا ہے اور اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ “وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے رپورٹ کیا ہے کہ میں ‘مکمل صحت مند’ ہوں اور میں نے مسلسل تیسری بار اپنا کوگنیٹو امتحان ‘ایس’ کیا ہے۔”

Advertisement