روس اپنے قانونی حقوق کو نظرانداز نہیں ہونے دے گا، سرگئی لاوروف

Sergey Lavrov Sergey Lavrov

روس اپنے قانونی حقوق کو نظرانداز نہیں ہونے دے گا، سرگئی لاوروف

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس نہ تو دوسروں کے قانونی حقوق کو چیلنج کرتا ہے اور نہ ہی کسی کو اپنے حقوق کو نظرانداز کرنے کی اجازت دے گا۔ انہوں نے یہ بات دو ہزار پچیس میں روسی سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس اپنی قومی مفادات کا مستقل اور پختہ انداز میں دفاع کرتا رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ وہ دیگر ممالک کے جائز حقوق کا احترام بھی کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے قانونی حقوق کو ہلکا لینے یا نظرانداز کیے جانے کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کی خارجہ پالیسی، جو مارچ دو ہزار تیئس میں صدر کی منظوری سے جاری کردہ خارجہ پالیسی تصورنامے میں واضح طور پر درج ہے، اس امر کی متقاضی ہے کہ ملک اور عوام کے بنیادی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے اور روس کے اندر پائیدار ترقی کے لیے سازگار بیرونی حالات پیدا کیے جائیں۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قومی خودمختاری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بنیادی اقدامات غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دو ہزار بیس میں روسی آئین میں کی جانے والی ترامیم قومی خودمختاری کے استحکام کے حوالے سے ایک نہایت اہم اور سنجیدہ پیش رفت تھیں۔ سرگئی لاوروف کے مطابق روس اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور عالمی سطح پر اپنی پالیسی کو اسی اصول کے تحت آگے بڑھاتا رہے گا۔

Advertisement