فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں، روس

Palestin Palestin

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بات دو ہزار پچیس میں روسی سفارتی سرگرمیوں کے نتائج پر منعقدہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرگئی لاوروف نے واضح طور پر کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، اور اس کے بغیر مشرقِ وسطیٰ مسلسل عدم استحکام کا شکار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مؤقف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ اقدام پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس اس منصوبے کو موقع دینے کے لیے تیار ہے، تاہم ماسکو اقوامِ متحدہ کے ان تمام فیصلوں اور اصولوں پر قائم ہے جن کے تحت ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری قرار دیا گیا ہے۔

لاوروف نے زور دیا کہ کسی بھی امن منصوبے کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو تسلیم کرے اور دو ریاستی حل کے اصول پر مبنی ہو۔ ان کے مطابق، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل ہی پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Advertisement