کویت کی فضائی حدود میں امریکی ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا

F-15 F-15

کویت کی فضائی حدود میں امریکی ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت کی فضائی حدود میں امریکی فضائیہ کا ایک F-15 Eagle جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق طیارے کو ایرانی فورسز نے نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس حادثے سے قبل ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور زندہ بچ گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں طیارے کے زمین پر گرنے اور پائلٹس کو جائے وقوعہ پر موجود دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مقامی افراد کی جانب سے پائلٹس کو محفوظ مقام تک منتقل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک روز قبل جاری بیان میں تصدیق کی تھی کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران تین امریکی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔ اس کے برعکس ایران کی پاسدارانِ انقلاب، یعنی Islamic Revolutionary Guard Corps (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 560 امریکی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے، جبکہ مختلف دعوؤں اور جوابی بیانات کے درمیان آزاد ذرائع سے معلومات کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔