متحدہ عرب امارات حالتِ جنگ میں ہے، صدر محمد بن زاید
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے متحدہ عرب امارات جنگ کی حالت میں داخل ہو چکا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے سکی نیوز عرب کے حوالے سے بیان دیا کہ “متحدہ عرب امارات منظم اور تیار ہے۔ میں مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگی کارروائیوں کے وقت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔” یہ بیان ایران کے خلاف جاری امریکی اسرائیلی حملوں اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس نے خلیجی خطے کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔