جب تک ٹرمپ کو جنگ کی غلطی کا احساس نہیں ہوتا لڑائی جاری رہے گی، ایران

Iranian Foreign Minister Seyed Abbas Araghchi Iranian Foreign Minister Seyed Abbas Araghchi

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اس وقت تک مزاحمت جاری رکھے گا جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس نہیں ہو جاتا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور اس وقت تک حملے بند نہیں ہوں گے جب تک واشنگٹن اپنی پالیسی پر نظرثانی نہیں کرتا۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اس وقت تک حملے جاری رکھیں گی جب تک امریکی صدر کو یہ احساس نہیں ہو جاتا کہ وہ جو غیر قانونی جنگ امریکیوں اور ایرانیوں دونوں پر مسلط کر رہے ہیں وہ غلط ہے اور اسے دوبارہ کبھی نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق اس جنگ کے متاثرین کو معاوضہ بھی دیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ تہران کو اس بات کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی خواہش ظاہر نہیں کی۔