عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

rains in Pakistan rains in Pakistan

اسلام آباد (صداۓ روس)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے آج سے 25 مارچ تک الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ملک میں بارش کی پیشگوئی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے جو عید کے دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش کا باعث بن سکتا ہے۔