ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی العفرہ فوجی اڈے کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی فوجی مہم ’’آپریشن وعدہ صادق 4‘‘ کے تحت انجام دی گئی۔ ایرانی فوج کے بیان کے مطابق اس آپریشن کے 66ویں مرحلے کے دوران اسرائیل اور امریکہ سے متعلق متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور حیفا میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی العفرہ فوجی اڈے پر بھی میزائل داغے گئے۔
فوجی بیان کے مطابق ان حملوں میں ایران نے بھاری نوعیت کے بیلسٹک میزائل استعمال کیے جن میں خرمشہر، قدر اور عماد میزائل شامل تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خلیجی خطے میں ایرانی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حالیہ کارروائیاں اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہیں۔