جنگ میں شدت پورے خطے کو خطرناک بحران میں دھکیل سکتی ہے، چین

Strait of Hormuz Strait of Hormuz

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جاری جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ایک خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Guo Jiakun نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید خراب ہوں گے اور اس سے مسائل کے حل کے بجائے پیچیدگیاں بڑھ جائیں گی۔ بیان میں ترجمان نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کا تسلسل خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتا ہے، اس لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگی اقدامات روکنے چاہئیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ممالک کو فوجی تصادم کے بجائے مذاکرات اور سفارتی حل کی طرف واپس آنا چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین خطے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور خاص طور پر Strait of Hormuz کے حوالے سے متعلقہ ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔