ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسٹھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰؑ کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے جنگ جیتنے کے لیے پوپ لیو سے حضرت عیسیٰؑ کے واسطے سے دعا کرنے کی درخواست کی۔ تاہم کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اس بیان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شدید اختلاف کیا ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ غلبے اور جنگ جیتنے کے لیے کرسچین مشن کو مسخ کیا جا رہا ہے، جو حضرت عیسیٰؑ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں بلکہ انہیں بنانے اور بچانے کی ترغیب دی ہے۔