ایرانی میزائل سعودی عرب کے توانائی مراکز پر گرے، سعودی وزارت دفاع

Saudi Arabia embassy in Kabul Saudi Arabia embassy in Kabul

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کا ملبہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں توانائی کی سہولیات پر گرا جس سے نقصان پہنچا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق “بالسٹک میزائلوں کا ملبہ توانائی کی سہولیات کے قریب گرا”۔ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی سہولیات متاثر ہوئیں، البتہ کہا گیا ہے کہ “نقصان کا جائزہ فی الحال جاری ہے”۔ سعودی فوج نے یہ بھی بتایا کہ مملکت کے فضائی دفاع نے ایران کی جانب سے مشرقی صوبے کی طرف داغے گئے سات میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔