ایران کا “تاریخی فتح” کا اعلان، امریکہ نے 10 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا

Mojtaba Khamenei Mojtaba Khamenei

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق، حالیہ کشیدگی میں ایران نے ایک فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے اور امریکا نے تہران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کو اصولی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یہ دعویٰ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ کونسل کے مطابق مخالف فریق کو “ناقابلِ تردید، تاریخی اور فیصلہ کن شکست” کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ایران نے اس صورتحال کو اپنی “بڑی فتح” قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جسے امریکی فریق نے اصولی طور پر قبول کر لیا ہے۔ اس منصوبے میں درج ذیل نکات شامل بتائے گئے ہیں:

غیر جارحیت کا عہد
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار رہنا
ایران کی یورینیم افزودگی کو تسلیم کرنا
تمام بنیادی پابندیوں کا خاتمہ
تمام ثانوی پابندیوں کا خاتمہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا خاتمہ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ کی قراردادوں کا خاتمہ
ایران کو معاوضے کی ادائیگی
خطے سے امریکی جنگی افواج کا انخلا
تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، بشمول لبنان میں مزاحمتی قوتوں کے خلاف کارروائیوں کا خاتمہ

کونسل نے کہا ہے کہ آئندہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، جہاں ان نکات کو حتمی شکل دی جائے گی، اور بات چیت اسی ایرانی منصوبے کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے، اور ایران کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے جواب کے لیے تیار ہے۔