ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیل کے وزیرِ قومی سلامتی Itamar Ben-Gvir کے ایک قریبی خاتون ساتھی کی حیفہ پر ایرانی میزائل حملے میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ ایرانی راکٹ حملوں کے دوران Haifa میں جانی نقصان ہوا، جس میں ایک ایسی خاتون بھی شامل بتائی جا رہی ہے جنہیں بن گویر کے قریب سمجھا جاتا تھا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں وزیر کے ساتھ ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں ایک تعزیتی منظر بھی پیش کیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اتمار بن گویر اسرائیلی سیاست میں سخت مؤقف رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں اور وہ ماضی میں فلسطینیوں کے خلاف سخت اقدامات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔