برطانیہ کا روسی آبدوزوں کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کا دعویٰ

British Defense Secretary John Healey British Defense Secretary John Healey

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانوی افواج نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی آبدوزوں کی سرگرمیوں کو ایک ماہ تک مسلسل ٹریک کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روسی سرگرمیوں کے پیش نظر برطانوی افواج کو متحرک کیا گیا اور آبدوزوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی گئی۔ ان کے مطابق برطانیہ نے ایسے اقدامات بھی کیے جن کے باعث روسی آبدوزیں برطانوی سمندری حدود سے دور رہیں۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ روسی آبدوزیں برطانوی حدود سے نکل کر شمال کی جانب منتقل ہو گئی ہیں، جبکہ برطانیہ کو زیرِ سمندر کیبلز اور پائپ لائنز کے قریب ہونے والی سرگرمیوں سے بھی مکمل آگاہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ برطانیہ کے زیرِ سمندر مواصلاتی اور توانائی کے نیٹ ورک کو خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم فی الحال کسی کیبل یا پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے شواہد نہیں ملے۔