دنیا کی نظریں اسلام آباد پر، امریکا ایران مذاکرات آج ہوں گے

Flags Flags

اسلام آباد (صداۓ روس)

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد امن معاہدے کے لیے تاریخی مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں، جس کے باعث عالمی توجہ پاکستان کے دارالحکومت پر مرکوز ہو گئی ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے اور جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ داخلی راستوں پر وفاقی پولیس کی اضافی نفری بھی موجود ہے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انسپکٹر جنرل اسلام آباد Syed Ali Nasir Rizvi کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا، جبکہ پنجاب پولیس کے دستے بھی وفاقی پولیس کی معاونت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے، جن میں زیرو پوائنٹ، کشمیر ہائی وے اور فیصل چوک سے جناح ایونیو شامل ہیں، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق صرف سرکاری گاڑیوں کو مخصوص علاقوں میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔