اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر سخت سکیورٹی، ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ

Islamabad Islamabad
A roadblock for security measures near Serena Hotel, as Pakistan prepares to host the U.S. and Iran for peace talks, in Islamabad, Pakistan, April 10, 2026. REUTERS/Akhtar Soomro

اسلام آباد (صداۓ روس)

اسلام آباد میں اہم بین الاقوامی مذاکرات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، جس کے تحت ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے سرینگر ہائی وے کی جانب زیرو پوائنٹ بند رہے گا، جبکہ سرینگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شکر پڑیاں روڈ چاند تارہ چوک سے سیونتھ ایونیو تک بند رہے گی، جبکہ جناح ایونیو خیابان چوک سے بلیو ایریا کی جانب بند ہوگی۔ اسی طرح فیصل چوک سے ٹریل تھری تک مارگلہ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رکھی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک بند ہوگی، جبکہ 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا رخ کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے اور جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں گے۔ مزید ہدایات کے مطابق پشاور سے لاہور جانے والی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کو چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے کی جانب موڑا جائے گا۔