بھارتی پنجاب میں 600 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

Indian Punjab electricity Indian Punjab electricity

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے 600 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو ماہانہ 600 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد عام صارفین کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت گھریلو صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ایئر کنڈیشنر سمیت دیگر برقی آلات بلا کسی پابندی کے استعمال کر سکیں گے۔ حکومت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ سے بجلی کے محکمے کو مالی نقصان نہ ہو۔ یہ اعلان توانائی پالیسی اور عوامی ریلیف کے حوالے سے کیا گیا ہے۔