جرمن فوج کی بھرتی مہم ناکام، صرف 530 نوجوانوں نے شمولیت کا فیصلہ کیا

German Army German Army

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

جرمنی کی نئی فوجی رجسٹریشن پروگرام متوقع ہدف سے شدید طور پر پیچھے رہ گیا ہے۔ ڈیفنس منسٹری کے حوالے سے ڈی زائٹ کی رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ کے دوران 298,200 ممکنہ بھرتی امیدواروں سے رابطہ کیا گیا، مگر صرف 530 نے فوج میں شمولیت کی رضامندی ظاہر کی۔ ڈیفنس منسٹر بورس پسٹوریس نے اپریل میں کہا تھا کہ جرمن فوج کا سائز موجودہ 184,000 سے بڑھا کر 2035 تک 460,000 کر دیا جائے گا، جن میں 260,000 فعال ڈیوٹی فوجی اور 200,000 ریزرو شامل ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے بنڈسوہر نے سال کے آغاز میں فوجی رجسٹریشن پروگرام شروع کیا جس کے تحت تمام 18 سالہ شہریوں (مرد و خواتین) سے آن لائن سوالنامے کے ذریعے فوجی خدمات کے لیے تیاری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مرد امیدواروں کو سوالنامے کا جواب دینا لازمی تھا۔ 153,000 سے زائد مردوں میں سے 96 فیصد نے جواب دیا، جبکہ جواب نہ دینے والے 4 فیصد کے خلاف انتظامی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ پروگرام کامیاب نہ ہوا تو 2027 میں لازمی فوجی سروس واپس لانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔