متعدد محازوں پر شکست: یوکرینی صدر نے فوج کے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا

Ukraine’s top commander Aleksandr Syrsky Ukraine’s top commander Aleksandr Syrsky

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فوج کے کمانڈر انچیف الیکزینڈر سریسکی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع اور جنرل سریسکی کے درمیان اس بات پر تنازعہ تھا کہ روس سے جنگ کس انداز سے لڑی جائے۔ یوکرینی صدر نے کچھ ہی عرصہ قبل ملک کے وزیر دفاع کو بھی برخاست کر دیا تھا۔ کمانڈر انچیف کی جگہ میخائلو دراپٹی لیں گے، جبکہ جنرل اسٹاف کے عہدے پر بھی نئی تقرری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کا وزیر دفاع بھی تاحال مقرر نہیں کیا گیا ہے، لیکن سیکیورٹی سروس کے سربراہ قائم مقام وزیر دفاع کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔