ماسکو (صداۓ روس)
روس کے ایک حملے میں ٹویوٹا یوکرین کا اسپیئر پارٹس اور متعلقہ سامان کا گودام تباہ ہو گیا۔ ٹویوٹا نے یوکرین میں اپنے ڈیلرشپس کو سپلائی بحال کرنے کے لیے متبادل لاجسٹک راستے اپنا لیے ہیں، تاہم کمپنی نے کچھ اسپیئر پارٹس، لوازمات اور چکنا کرنے والے مادوں کی ترسیل میں ممکنہ عارضی تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔ کیف پر حملے کے دوران روس نے یوکرین کی سب سے بڑی نجی ڈیلیوری کمپنی نووا پوچٹا کے سارٹنگ ہب کو تباہ کر دیا، جس میں تین ملازمین ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔
روس کے اسی حملے میں NOVUS لاجسٹک سینٹر اور دو سلپو ڈسٹری بیوشن سینٹرز کو بھی نقصان پہنچا، جس میں چھ ملازمین ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ روس یوکرین کی جنگی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے اس کے جنگی وسائل کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔