روسی ہیروں کے ذخائر میں 100 ملین کیرٹ سے زیادہ کا اضافہ

diamond diamond

ماسکو (صداۓ روس)

روس نے سال کی پہلی ششماہی میں اپنے ہیروں کے ذخائر میں 100 ملین کیرٹ سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے، جبکہ پلاٹینم گروپ کے دھاتوں کے ذخائر میں 12.1 ٹن اور سونے کے ذخائر میں 176.6 ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روزنیڈرا کے سربراہ اولیگ کازانوف نے مشرقی اقتصادی فورم سے قبل ٹاس کو انٹرویو میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں کئی بڑی ٹھوس معدنیات کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں 102.4 ملین کیرٹ ہیرے، 12.1 ٹن پلاٹینم گروپ کی دھاتیں، 176.6 ٹن سونا، 1,400 ٹن چاندی، 340,000 ٹن تانبا، 273,100 ٹن زنک، 48,800 ٹن سیسہ، 133.3 ملین ٹن لوہا اور 163.4 ملین ٹن کوئلہ شامل ہیں۔ کازانوف نے کہا کہ ذخائر میں اضافہ صرف نئے ذخائر کی دریافت کی وجہ سے نہیں بلکہ موجودہ ذخائر کی اضافی ارضیاتی تلاش اور دوبارہ تشخیص کی وجہ سے بھی ہے۔