برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار، 2026 کا نیا ریکارڈ

Hot Hot

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برطانوی محکمہ موسمیات نے 2026 کو برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں موسم سے متعلق ریکارڈ 1884 میں مرتب کرنا شروع کیا گیا، اور رواں برس متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ موسم گرما میں دن اور رات کا اوسط درجہ حرارت 16.5 سینٹی گریڈ رہا، جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2026 کو جنگلات میں آگ، خشک سالی اور بے آرام راتوں کے سبب یاد رکھا جائے گا۔ اس سال 40 مختلف دنوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہا، جس نے پچھلے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس ریکارڈ گرمی کی بنیادی وجہ ہیں۔