ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو پرامن بقائے باہمی کی جانب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن پر شائع ہونے والے تحریری پیغام میں، جو انہوں نے امریکہ کے سرکاری دورے کے پہلے دن جاری کیا، شی نے کہا کہ دونوں فریقین کو ایک نئے دور کی جانب درست راستہ ہموار کرنا ہوگا جس میں دونوں عظیم طاقتیں، چین اور امریکہ، پرامن طور پر ایک ساتھ رہ سکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ دونوں ممالک اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کرنے، چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اور تزویراتی طور پر مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے مواقع کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔