یوکرین کے لیے نیا صدر لانے کا وقت آ گیا، صدر ٹرمپ

Zelenskyy and Trump Zelenskyy and Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کہا ہے کہ یوکرین کے لیے نیا صدر لانے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ ان کے بقول یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے خلاف ہیں۔ ٹرمپ نے کہا یوکرین کے لیے نیا صدر لانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر زیلنسکی تنازعے کو ”کئی کئی بار“ حل کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب امریکہ نے روس سے ڈیزل درآمد کرنے کا معاہدہ کیا، جس پر صدر زیلنسکی نے تنقید کی تھی۔

یوکرینی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ ”روس کو ایندھن فروخت کرنے کی اجازت دینا جنگ میں سرمایہ کاری ہے۔“ ان کا دعویٰ تھا کہ اس آمدنی سے ماسکو اپنی فوجی مہمات کو فنڈ کرے گا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے امریکی کسانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ وہ ڈیزل کی سپلائی کو متاثر کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا میں نے زیلنسکی سے کہا تھا کہ جو کرنا ہے کرو، ریفائنریز پر حملہ نہ کرو۔“ انہوں نے مزید کہا: ”تو وہ کیا کرتے ہیں؟ جا کر ریفائنریز پر حملہ کر دیتے ہیں. انہوں نے سخت الفاظ میں کہا انہیں ضرور بند کر دینا چاہیے. ٹرمپ کے علاوہ سابق یوکرینی قانون ساز وادم نووینسکی نے بھی صدر زیلنسکی سے استعفیٰ دینے اور ماسکو کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جیسا کہ آر ٹی نے بتایا۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔