ہومانٹرنیشنلعراق میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم دھماکہ

عراق میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم دھماکہ

عراق میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم دھماکہ

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)
عراق میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم دھماکہ ہوا ہے. رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں دھماکہ ہوا، جس کی ذمہ داری اصحاب الکهف نامی عراقی گروہ نے قبول کر لی ہے، تاہم رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔ امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پا رہے ہیں جب عراقی پارلیمنٹ، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کے قتل کے بعد عراق میں موجود امریکہ کی فوج کے مکمل انخلا کا بل پاس کر چکی ہے۔

عراقی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سے قبل بھی عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملے ہوتے رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل