اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ورجینیا کی خوش نصیب خاتون نے 12 سال بعد دوسری بار لاٹری جیت لی، 1 لاکھ ڈالرز کا دہرا انعام!

ورجینیا کی خوش نصیب خاتون نے 12 سال بعد دوسری بار لاٹری جیت لی، 1 لاکھ ڈالرز کا دہرا انعام!

انٹرنیشنل ڈیسک: (صدائے روس)

کیا کوئی شخص ایک ہی زندگی میں دو بار بڑی لاٹری جیت سکتا ہے؟ ورجینیا کی شیرون گوڈسی اس سوال کا زندہ جواب ہیں، جنہوں نے تقریباً 12 سال بعد دوبارہ 100,000 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم لاٹری سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

پہلا انعام 2013 میں، دوسرا 2025 میں — قسمت نے دوسری بار دروازہ کھٹکھٹا دیا!
ورجینیا لاٹری ہیڈ کوارٹر کے مطابق شیرون گوڈسی، جو کونکارڈ کی رہائشی ہیں، نے پاور بال لاٹری ڈرائنگ میں 100,000 ڈالرز جیتنے کے بعد خود کو خوش قسمتی کی مثال بنا لیا ہے۔

شیرون کا پاور بال لاٹری ٹکٹ ولیج ہائی وے پر واقع کارسن مارکیٹ سے خریدا گیا تھا، جس میں پہلے پانچ نمبروں میں سے چار نمبرز اور پاور بال میچ کر گیا۔ اس کامیابی پر وہ اصل میں 50,000 ڈالرز کی حقدار تھیں، لیکن چونکہ انہوں نے ’پاور پلے‘ آپشن کے لیے اضافی 1 ڈالر ادا کیا تھا، اس لیے انعام کی رقم دُگنی ہو کر 100,000 ڈالرز ہو گئی۔

خاتون نے بتایا: ’’میں خوشی کے مارے فرش پر گر گئی تھی‘‘
شیرون گوڈسی نے جب اپنے جیتنے والے نمبر چیک کیے تو وہ ناقابلِ یقین لمحہ ان کے لیے انتہائی جذباتی ثابت ہوا۔

انہوں نے بتایا:”جب میں نے جیت کی تصدیق کی، تو میں خوشی کے مارے زمین پر گر گئی۔ ایسا محسوس ہوا جیسے خواب سچ ہو گیا ہو۔”

پہلے بھی 100,000 ڈالرز کی لاٹری جیت چکی ہیں.
یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ شیرون گوڈسی نے لاٹری میں بڑی رقم جیتی ہو۔ 2013 میں انہوں نے ’سیفائر رچس سکریچ آف‘ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، جس سے انہیں بھی 100,000 ڈالرز کا انعام ملا تھا۔

گویا شیرون کے لیے قسمت نے 12 سال بعد دوبارہ وہی تحفہ دہرا دیا!

ایسی لاٹری کہ قسمت بھی حیران رہ جائے!
لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ شیرون گوڈسی کی یہ جیت اُن لاکھوں لوگوں کے لیے اُمید کی کرن ہے جو لاٹری کو محض خواب سمجھ کر کوشش ترک کر دیتے ہیں۔ ان کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی کبھار قسمت دروازہ دوبارہ بھی کھٹکھٹاتی ہے۔

Share it :
Translate »