پولیس اہلکار نے کورنگی ندی میں ڈوبنے والی 3 بچیوں کو بچالیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار نے 3 بچیوں کو ندی میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ ایک بچی کی عمر 9 سال ، ایک 13 اور ایک 14 سال کی بچی تھی۔

کراچی کی کورنگی ندی میں تین بچیوں کے پھنسنے کی اطلاع پر پولیس نے ایکشن لیا اور بلوچ کالونی پولیس کے اہلکار نے تینوں بچیوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

بچیوں کو ڈوبنے سے بچانے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکار سکندر کے لیے 25 ہزار روپےکیش اور تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement

پولیس اہلکار سکندر نے بتایا کہ ون فائیو پر تین بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، جب موقع پر پہنچے تو تین بچیاں پانی میں پھنسی ہوئی تھی۔

اہلکار سکندر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر تینوں بچیوں کو بچالیا اور تینوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔