روسی عدالت نے امریکی باسکٹ بال اسٹار کو 9 سال قید کی سزا سنادی

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو ممنوعہ منشیات رکھنے کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں روسی عدالت کی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر کو سنائی گئی 9 سال کی سزا کو ناقابل قبول ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج امریکی شہری برٹنی گرائنر کو جیل کی سزا سنائی گئی جو اس بات کی تصدیق ہے کہ روس برٹنی کو غلط طریقے سے حراست میں لے رہا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

Advertisement

انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ برٹنی گرائنر کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ رہ سکیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ’میری انتظامیہ برٹنی گرائنر اور پال وہیلن کو جلد از جلد بحفاظت گھر پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ برٹنی گرینر کو فروری میں ماسکو کے شیرمیٹیوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھنگ کے تیل کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد روسی عدالت نے اسے 9 سال قید اور 10 لاکھ روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

برٹنی گرائنر نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلدی میں پیکنگ کی وجہ سے غلطی کر بیٹھیں۔