افغانستان کی مسجد میں خودکش دھماکہ 7 افراد جاں بحق اور17 زخمی

ویب ڈیسک
افغان صوبے بغلان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلغ کے شہر امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دزور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

10 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ بھگدڑ کی وجہ سے کئی افراد پیروں تلے روندے گئے جس سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 17 تک جا پہنچی جب کہ 7 لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طالبان نے تصدیق کی کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ خود کش کی لاش کے ٹکڑوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فرانزک کے بعد حملہ آور کی شناخت کی جا سکے گی۔

Advertisement

تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔