مظفرآباد: گیس سے بھرا ٹینکر کھائی میں گرگیا

مظفرآباد لوہار گلی کے مقام پر ایک ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

ڈرائیور نے ٹینکر سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

یہ حادثہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، خوش قسمتی سے ٹینکر سے گیس خارج نہیں ہوئی، اگر گیس خارج ہو جاتی تو اس سے بہت بڑا نقصان واقع ہو سکتا ہے۔

Advertisement

اس واقعہ کے بعد سڑک کو دونوں طرف سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 روز سے بند تھی جسے آج ہی کھولا گیا تھا۔