افغانستان میں دہشتگرد گروپس خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان

Asim Iftikhar Ahmed Asim Iftikhar Ahmed

افغانستان میں دہشتگرد گروپس خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروپس کی غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں اور خطے میں تخریب کاری میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کی جا رہی ہے، اور پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر شدید تشویش ہے۔ عاصم افتخار احمد نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور افغان عبوری حکام کو اپنی ذمہ داریوں اور عالمی وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔