یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں، روسی وزارت خارجہ

یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں، روسی وزارت خارجہ یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں، روسی وزارت خارجہ

یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں، روسی وزارت خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کر رہے ہیں. روس نے امریکہ کی تازہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے ان کا ملک یوکرین میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے. اپنے ایک ٹوئٹ میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد، یوکرین میں اپنے اہداف کی غرض سے روسیوں کا عزم اور بھی زیادہ مستحکم ہوگیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ سخت غلطی پر ہے اگر وہ سمجھتا ہے کہ پابندیوں کے ذریعے روس کو دبایا جاسکتا ہے۔ تو اس کی یہ بھول ہے ۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ ہرروز ہمارے خلاف نئی نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے البتہ روس ان کا جواب دیتا ہے یا نہیں اس کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں۔

Advertisement

انہوں نے روس کے خلاف امریکی دھمکیوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہوا ہے اور جو راستہ ہم نے اپنے لیے مقرر کیا ہے اس پر چلنے پر ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی اسٹریٹیجک کونسل کے کوآرڈی نیٹر جان کربی نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ روس یوکرین کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو نے ایسا کیا تو اسے واشنگٹن کی جانب سے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔