اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لاہور روانہ، اہلخانہ کا فوری طور پر شک کا اظہار نہ کرنا

humaira asghar

اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لاہور روانہ، اہلخانہ کا فوری طور پر شک کا اظہار نہ کرنا

اسلام آباد (صداۓ روس)
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش اہلخانہ نے وصول کرلی ہے، جس کے بعد مرحومہ کے بھائی میت کو لے کر لاہور روانہ ہوگئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے میت کو لاہور لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، اور تاحال حمیرا کی موت کے حوالے سے اہلخانہ نے کسی قسم کے شک یا شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ اداکارہ حمیرا کے چھوٹے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا میری چھوٹی بہن تھی، لاش اگر پولیس کی کسٹڈی میں ہو تو قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں۔ نوید اصغر نے کہا کہ ہم تین دن سے فلاحی ادارے اور پولیس سے رابطے میں تھے، ہم نے اب اپنی بہن حمیرا کی باڈی وصول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے، جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش اہلخانہ کے حوالے کی۔ حمیرا اصغر ماڈلنگ اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ تھیں اور شوبز حلقوں میں ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share it :