اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ایئر آستانہ نے اتیراو-باکو اور الماتی-فرینکفرٹ کی پروازیں شروع کر دیں

Air Astana

ایئر آستانہ نے اتیراو-باکو اور الماتی-فرینکفرٹ کی پروازیں شروع کر دیں

آستانہ (صداۓ روس)
قازقستان کی قومی فضائی کمپنی ایئر آستانہ نے دو نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اتیراو سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو تک براہ راست پروازیں اب ہفتے میں تین دن، پیر، بدھ اور ہفتہ کو چلائی جا رہی ہیں۔ یہ پروازیں شام کے اوقات میں روانہ ہوتی ہیں اور سفر کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ قازق شہریوں کو آذربائیجان جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب الماتی سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے براہ راست پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کے دن دستیاب ہیں، جو جدید اے تھری ٹوئنٹی ایل آر طیاروں پر چلائی جا رہی ہیں۔ اس سفر کا دورانیہ تقریباً آٹھ گھنٹے اور پچیس منٹ ہے۔

ایئر آستانہ کے مطابق نئی پروازوں کا مقصد یورپ اور وسط ایشیا کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ان نئی پروازوں کے ساتھ اب آستانہ-فرینکفرٹ اور اورالسک-فرینکفرٹ کی موجودہ پروازوں کا نیٹ ورک مزید وسعت اختیار کر گیا ہے۔ کمپنی نے جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے ساتھ اپنا کوڈشیئر معاہدہ بھی اپڈیٹ کر لیا ہے، جس کے تحت مسافر دونوں ایئر لائنز کے توسیع شدہ نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور سفری سہولتوں میں بہتری آئے گی۔

Share it :